تاجر ملک کا محب وطن طبقہ معیشت میں اہم رول ادا کر رہے ہیں:ڈاکٹر تنویر رضا 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تاجر ہمارے ملک کا محب وطن طبقہ ہے جو کہ ملکی معیشت میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ پولیس نے ہمیشہ تاجروں کو عزت و احترام دیا ہے تاکہ معاشرہ میں جرائم کے خاتمہ کیلئے مدد مل سکے۔ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت پولیس کے دروازے کھلے ہیں۔ منشیات فروشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا اور سختی سے نمٹا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر تنویر رضا نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ کے آخر میں پولیس شہداء، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن