گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے زوم لنک میٹنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی 20ہزار جبکہ Cottageانڈسٹری 10ہزار کے قریب ہے اور ان صنعتوں کی بدولت10لاکھ کے قریب لوگوں کو روزگار میسر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی گوجرانوالہ صنعتی مصنوعات کے ارتکاز کے اعتبارسے دوسرابڑا ضلع ہے ۔جبکہ ورلڈ بینک کے مطابق ایز آف ڈئونگ بزنس کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر ہے ۔گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے 0.9 سنٹ کے حساب سے بجلی کے ٹیرف کی سہولت فوری بحال کی جائے موجودہ بجٹ سے پہلے ایکسپورٹرز جو کہ فائنل ٹیکس کیٹگری میں آتے تھے ۔ فنانس بل میں ان کو نارمل ٹیکس میں شامل کر دیا گیا ہے ان کو واپس فائنل ٹیکس ریجیم میں ہی رکھا اس سے پریشان ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ایکسپورٹرز کی ٹریننگ کیلئے Rاینڈ Dاور ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کیلئے ہماری پرپوزل کو میٹنگ میں شامل کیا جائے مختلف ممالک کیلئے ٹریڈ ڈیلی گیشن کو پابند کیا جائے کہ وہ چیمبر کی سفارشات کی روشنی میں جن معاملات کی منظور ی ہو چکی ہے ان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔