گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پی پی 64گوجرانولہ فرقان عزیزبٹ نے منصورہ سے دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والے خواتین کے بڑے قافلے کو روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے،ہمارا دھرنا پر امن ہے،جس میں خواتین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شریک ہے یہ ہر پاکستانی کا آئینی و قانونی حق ہے حکومت بوکھلاہت کا شکار ہے۔ رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے تباہی کا باعث، تمام منسوخ کئے جائیںان ظالموں نے عوام کا خون بھی نچوڑ لیا ہے جو کمپنیاں بجلی کا ایک یونٹ بھی نہیں بنا رہی ان کو بھی کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کی جا رہی ہے لوگ بلوں سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں۔ہمارا دھرنا اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش سیاسی و معاشی بحران سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے۔
حکومت کے پاس اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں۔عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے ہوشربا بلوں سے بد حال ہو چکے ہیں۔ ہمارا دھرنا عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لئے ہے اور ہم ریلیف لئے بغیر نہیں اٹھیں گے۔پوری قوم دھرنے کی کامیابی کی دعائیں کر رہی ہے۔