سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم کاچیمبر الیکشن میں بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان

Jul 30, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے چیمبر آف کامرس الیکشن میں اپنے سارے گروپ کے ہمراہ بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بائو آصف انصاری کی فیکٹری میں ہونیوالی تقریب میں چیمبر کے نائب صدر عادل ندیم انصاری، اسلم ابراہیم، عثمان الحق بٹ، با ئوشاہد، محمد راشد موجود تھے، چیمبر کے موجودہ سینئر نائب صدر حمیس گلزار کے بعد نائب صدر عادل ندیم بھی اس گروپ کا حصہ بن گئے۔بزنس گروپ کے قائدین نے اس پذیرائی پر بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اظہار خیال کرتے ہوئے عثمان ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ٹریڈاینڈ انڈسٹری کی بہتری کے لیے کیا ہے، معیشت کو آگے لیکر جانا اور بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اور سلسلہ میں چیمبرز آف کامرس بڑے اہم ہیں۔گوجرانوالہ جو کہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کا حب ہے اس لیے مقامی چیمبر میں باصلاحیت قیادت ناگزیر ہے۔بزنس گروپ کے رہنمائوں نے اس موقع پر کہا کہ عثمان ابراہیم گروپ کی حمایت ہمارے لیے عزت کا مقام ہے یہ باوقار اور دیانتدار لوگوں کا گروپ ہے توقعات پر پورا اتریں گے۔ 
بزنس گروپ غیر سیاسی گروپ ہے۔ہم نے چیمبر معاملات میں کبھی کسی سیاسی یا حکومتی رہنما کی مدد نہیں لی یہ ہمارے مخالف گروپ کا وطیرہ ہے کاروباری برادری جوق در جوق بزنس گروپ کو جوائن کر رہی ہے اور ہماری جدوجہد اور پروگرام کو عزت بخش رہی ہے ہم دوستوں کی عزت کو مزید بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں