کامونکی(نمائندہ خصوصی)باپ بیٹے نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ٹبہ محمد نگر کے حسن علی نے اپنے گھر کے باہر مظفر کوگالی گلوچ کرنے سے منع کیا تو اسی بناء پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔بعدازاں مظفر اوراْسکے والدسلطان نے حملہ آور ہوکر کلہاڑیوں کے وار کرکے حسن علی کو شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔