پاکستان کی تیسری خاتون کوہ پیما نے کے ٹو سر کرلیا

Jul 30, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایک اور پاکستانی خاتون کوہ پیما نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔ہنزہ کی سلطانہ بی بی نے آج صبح 8611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا۔ سلطانہ کیٹو سر کرنیوالی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔ واضح رہے کہ سلطانہ سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کر چکے ہیں۔ وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال کی سلطانہ نے سربازعلی کی نگرانی میں کے ٹو سر کیا۔ سرباز علی اور سلطانہ آج صبح کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔ 

مزیدخبریں