لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہاہے کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے،سایہ داراورپھل آور پودے اوردرخت لگائے جائیں،معاشرے کے تمام شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل کی فراہمی یقینی بنائیں،ویسے بھی درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے اوردرخت ماحول میں آلودگی ختم کرنے کاباعث ہیں،یہ ماحول دوست پودے زمین کا زیور اور ہمارے لیے آکسیجن کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے چاہئیں۔