وکلاء نے ہمیشہ ملکی  ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا:آمنہ مریم‘سلیمان دائود

لاہور (کلچرل رپورٹر)  وکلا رہنمائوں آ منہ مریم اور سلیمان دائود  نے کہا ہے کہ وکلا نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔آج بھی وکلا سب سے بڑی جمہوری قوت ہیں۔بھارت اور دشمن عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کوشاںہیں، ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہادینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سالمیت‘ انتشار   اور   مہنگائی خاتمے کیلئے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا۔بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے حربے اس وقت استعمال کرتا ہے جب ہم اندورنی طور پر خلفشار کا شکار ہوتے ہیں آج بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کروا رہا ہے اس لیے ہمیں متحد ہو کر ملکی سلامتی اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہو گا تاکہ غربت کا خاتمہ ہو سکے پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن