پیپلزپارٹی حکومت کو میثاق معیشت کی تجویز دے چکی :عبدالقادر شاہین‘رضوان عالم

Jul 30, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادرشاہین، سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کرے۔پیپلز پارٹی قیادت معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے وفاقی حکومت کو میثاق معیشت کی تجویز دے چکی ہے،نفاذ حکومت کا کام ہے۔وقت و حالات متقاضی ہیں کہ وفاقی حکومت عوام کی آواز بلخصوص پیٹرولیم گیس اور بجلی کے نرخوں میں عوام کو ریلیف مہیا کرے۔اس وقت ملک میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہمہنگائی تنگدستی بدحالی سے نکلنے کیلئے پریشان حال عوام کو دھوکے باز ٹھگ اشرافیہ کے خلاف متحد ہونا پڑے گا،اگر عوام نے جلد متحد ہو کر انکے خلاف ایکشن نہ لیا تو یہ عوام کے تن پر کپڑے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں