لاہور (خصوصی نامہ نگار)سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ احمد حسان سے مدرس مسجد نبوی ؐ الشیخ قاری سعد نعمانی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں قرآن کی قرات سکھانے کیلئے مختلف شہروں میں ادارے قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔الشیخ قاری سعد نعمانی نے حرمین شریفین کے مختلف آئمہ کرام کے انداز میں تلاوت قرآن بھی کی۔خواجہ احمد حسان نے الشیخ قاری سعد نعمانی کے اس اقدامات کو سراہا۔الشیخ قاری سعد نعمانی نے بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔