پارٹی کے تمام فیصلوں کی تائید وحمایت کرتے ہیں :مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ

مدینہ منورہ( نمائندہ خصوصی)ہمارا پارٹی سے کوئی مطالبہ نہیں،ہم 15 نکات منشور برائے اوورسیز سے بھی دستبردار ہیں۔ یہ پارٹی کا صوابدیدی حق ہے کہ منشور کے نکات پر عمل کرے یا مؤخر کر دے۔پارٹی کی طرف پاکستان اوورسیز فائونڈیشن کا چیئرمین سید قمر رضا اور کیپٹن شاہین خالدبٹ افضال بھٹی سمیت  4 ڈائریکڑ بنائے جانے پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اورنائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی دور اندیشی کے مشکور اور ممنون ہیں کہ اپنی صوابدیدی اختیار اور پارٹی مفاد کو مدنظر کر بہترین  فیصلہ کیا ہے۔جبکہ حکومت  ریشہ دیوانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی قیمتیں سب  سے بڑا حکومت کہ لئے مسلہ ہے اور  دوسرا تحریک انصاف کی طرف ڈیجٹیلائزیشن  دہشت گردی اور عمرانی فتنہ  ہے جس پر حکومت سنجیدگی سے مثبت سوچ کہ ساتھ عمل پیرا ہے۔

ای پیپر دی نیشن