لاہور (لیڈی رپورٹر ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ خواتین مہنگائی ،ٹیکسوں کی بھرمار ،بنیادی سہولیات کے فقدان اور بجلی گیس کے مسائل سے تنگ آکر احتجاج کیلئے نکل آئی ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور سے خواتین کے اسلام آباد جانے والے روانگی کے قافلوں کو روکنے پر کیا۔ انہوں نے دھرنے میں شرکت کیلئے خواتین کو جبراً آگے نہ بڑھنے دینا حکومت کی بزدلی کا ثبوت ہے ۔حکومت اگر اس فسطائیت سے باز نہ آئی تو ہم ملک میں جگہ جگہ دھرنا گاہیں بنادیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ دھرنے میں شامل ہونے والے قافلوں کو پرامن طریقے سے راستہ دیا جائے۔
حکومت اگر فسطائیت سے باز نہ آئی تو جگہ جگہ دھرنا دیں گے:ڈاکٹر حمیرا طارق
Jul 30, 2024