پیرس اولمپکس ویمنزفٹ بال :کولمبیا،کینیڈا،آسٹریلیا،امریکہ،جاپان،سپین کامیاب 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں کولمبیا،کینیڈا،آسٹریلیا، امریکہ، جاپان اورسپین کی خواتین فٹ بال ٹیموں نے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ کے خواتین کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں لیون سٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کولمبیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے۔ میچ میں کولمبیاکی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔کینیڈا کی ٹیم نے میزبان فرانس کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔آسٹریلوی ویمنز فٹ بال ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد زیمبیا کی ویمنز فٹ بال ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔مارسیل میں اسی گروپ کے ایک اور میچ میں امریکہ کی ٹیم نے باآسانی حریف جرمن ویمنز فٹ بال ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا۔جاپان نے برازیل کی ویمنز ٹیم سے سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے جیت لیا۔سپین کی ٹیم نے نائیجیریا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔
 اولمپکس مقابلوں میں خواتین کا فٹ بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہیگا۔گروپ فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی 2 بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔چاروں کوارٹر فائنلز3 اگست ،سیمی فائنلز6 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن