حکومت گندم، آٹے کے نرخوں‘نئے پیکنگ قواعد پر نظرثانی کرے:افتخار احمدمٹھو

Jul 30, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں گندم پسائی کے نرخوں میں واضح تضاد ہے جبکہ گندم پسائی کے اخراجات تما م اضلاع میں یکساں ہیں۔   انہوں نے کہا محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کیلئے آٹا پیکنگ کے نئے قواعد  نافذ کیے ہیں ۔ آٹا تھیلوں کی نئی پرنٹنگ اور آٹے کے اجزائے ترکیبی لکھنے کا حکم جاری ہوا ہے اور عملدرآمدکیلئے ضلعی افسروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس بابت بے جا نوٹسز سے فلور ملز مالکان میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، کیونکہ   ہر فلور مل کے پاس اپنے برانڈ کے ہزاروں تھیلے   سپلائی کیلئے ایڈوانس موجود ہوتے ہیں۔نئے تھیلے بنوانے سے فلور ملز کو کروڑوں کا نقصان ہو گا اور اجزائے ترکیبی  اسی صورت میں ممکن ہے جب گندم بھی اسی معیار کی ہو۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کے نرخ   زمینی حقائق کو مدنظر  رکھ کر مقرر کیے جائیں۔

مزیدخبریں