عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے:علماء

Jul 30, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)7ستمبر تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی اجتماعات جامع مسجدحاجی اکرم، جامع مسجد شمس دین،جامع مسجد زہراء  سبزہ زار لاہور میں ہوئے۔ مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا ظہیراحمد قمر، قاری من شاہ،مولاناحافظ عبدالشکور یوسف، حاجی محمدشفیق،قاری فضل الرحمن،قاری شفیق الرحمن،قاری محمدعمرودیگرعلماء  نے شرکت   اور خطاب کیا۔علماء  نے  کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور  ؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدار ہیں۔نئی نسل اپنا ایمان بچانے کیلئے قادیانیوں کے غلط عقائد بارے  آگاہی حاصل کرے،اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ علماء نے ان اجتماعات میں عوام سے وعدہ لیا گیا کہ 7ستمبر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی مینار پاکستان لاہور کی تیاری کریں۔اور اس میں دوستوں سمیت  شرکت یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں