لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک خاتون نے مہنگے بجلی بل کی وجہ سے خود کشی کی ہے اس سے پہلے گوجرانوالہ میں بجلی کے بل کی وجہ سے ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل ہونا حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،دو نوکریاں کرنے کے باوجود غریبوں کے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔ آئی پی پیز معاہدے سامنے لائے جائیں، بجلی کی قیمت کا تعین بجلی کی لاگت کے حساب سے کیا جائے۔