لاہور (سپورٹس رپورٹر)پیرس اولمپکس کے دوران شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ میں ناکام ہوگئے۔ کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف مکس 10 میٹر ایئر پسٹل کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔فرانس کے دارالحکومت میں جاری کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کا مقابلے میں مجموعی سکور 571 رہا۔ قومی شوٹرز کی جوڑی 17 ٹیموں میں سے 14 ویں پوزیشن پر رہی۔قومی شوٹرز نے پہلی کوشش میں 189 کا سکور بنایا۔ کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 92 سکور بنایا۔ دوسری باری میں 195 سکور بنایا۔ کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 98 سکور کیا۔پاکستانی شوٹرز نے تیسری اور آخری کوشش میں 187 سکور بنایا۔ کشمالہ طلعت نے 93 اور گلفام جوزف نے 94 سکور بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے دوران شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قومی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔جبکہ پیرس اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پوائنٹس ٹینل پر جاپان 4 گولڈ میڈلز سمیت 7 میڈل لے کر سرفہرست ہے۔ میڈل ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے۔ پیرس اولمپکس میں 2 روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ آسٹریلیا کے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز ہیں، وہ 6 مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ امریکہ کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد 3 ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔