فوڈ چین پی آئی ٹی بی کے پروگرام’’شی ونز‘‘ کی طالبات کو سکالرشپس دے گا

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں باعزت روزگار کمانے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایک فوڈ چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ ایم او یو پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور سی ای او (فوڈ چین) عمران اعجاز نے دستخط کیے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر احمد اسلام و دونوں اداروں کے سینئر افسر شریک ہوئے۔ایم او یو کے تحت فوڈ چین پی آئی ٹی بی کے پروگرام SheWins کی طالبات کو سکالرشپس فراہم کرے گا۔ یہ فوڈ چین شی ونز پروگرام کی آن کیمپس ٹریننگ کیلئے آئی ٹی لیب کے قیام میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی آئی ٹی بی فری لانسنگ ونگ کے تمام سکلز ڈویلپمنٹ پروگراموں کو بھی سپورٹ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن