سی سی پی اوکی صدارت اجلاس ،زیر ِ تفتیش مقدمات ، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کا جائزہ

لاہور(نامہ نگار) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کا اجلاس ہوا۔جس میں زیر ِ تفتیش مقدمات اور پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی تکمیل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے مقدمات کے چالانوں کی بروقت تکمیل نہ کرنے پر ٹاؤن شپ، ڈیفنس اورگلشن راوی کے سرکل افسران کو وارننگ دیتے ہوئے جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی ذیشان اصغر کواپنی زیر ِ نگرانی پینڈنسی زیرو کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس، بجلی چوری اورزیر ِ التواء مقدمات کے چالانوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا  افسران کوالٹی آف انوسٹی گیشن پر توجہ دیں۔ انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن