آئی جی نے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کیلئے 20 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کردیئے

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور تعاون اوراقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 20 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کرد ئیے ہیں۔ ڈی جی خان کے کانسٹیبل شفا اللہ خان کو گھٹنے اور ٹانگ کے آپریشن کیلئے5 لاکھ روپے، آفس سپرنٹنڈنٹ ملک محمد شفیع اعوان کو برین ہیمریج کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سکیورٹی کانسٹیبل محمد اویس بٹ کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے،سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر وحید اقبال کو برین انجری کے علاج کیلئے2 لاکھ روپے،لاہور کے کانسٹیبل عرفان علی،گجرات کے کانسٹیبل محمد فاروق، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کانسٹیبل محمد نصیر خاور اور کانسٹیبل جاوید اقبال،ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین اور نائب قاصد علی حیدر ہاشمی کو مختلف بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ دریں اثناء ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پی ایچ پی صوبے کی شاہراہوں پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔آئی جی نے کہا پی ایچ پی میں محکمانہ پروموشن کے نئے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔میرٹ اور سنیارٹی پر سینکڑوں اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں ملیں گی۔پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن