کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کاہنہ کے علاقہ کیرکاگاؤں میں شہاب غوری، آصف حاکم، جان محمد اور انکے5ساتھیوں نے معمولی رنجش پررائفل سے فائرنگ کرکے ایان میو کوقتل اور اسکے ساتھی محمدعلی کوزخمی کردیااور فرارہوگئے۔ملزمان نے چندروزقبل مقتول اوراسکی فیملی کوواٹس ایپ پرگالیاں دی تھیں اوردونوں گروپوں میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ جسکا ملزمان کورنج تھا۔مقامی پولیس نے شہاب غوری،آصف حاکم، جان محمد اور انکے 5 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔