لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی شجر کاری مہم جاری ‘10ہزار پودے لگائے جائیں گے

 لاہور(لیڈی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پنجاب منصوبے کے تحت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی شجر کاری مہم جاری ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور کالج کی اولڈ سٹوڈنٹ ہیں اور ان کا گرین پنجاب پروگرام قابل ستائش ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم میں لاہور کالج کی ایلومینائی نے بھی ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایلومینائی کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایٹس(ایل سی اے) نے ابتدائی سطح پر 2 ہزار پودوں کا عطیہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن