لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس سٹیشنز کاکلیدی کردار ہے۔ سائلین کے مسائل توجہ سے سننے سے ہی ممکنہ حد تک موقع پر ہی حل ہوجاتے ہیں۔پولیس افسران تھانوں کی سطح پر شہریوں کی دادرسی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد موجودتھے۔ شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ محمد فیصل کامران نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ افسران سے کھلی کچہری میں جاری کردہ احکامات بارے تواتر سے فالو اَپ لیا جا رہا ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔