لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس سہولیات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ رواں ماہ صوبہ بھر میں 2لاکھ 90ہزار زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق 2لاکھ 37ہزار سے زائد شہریوں نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 37 ہزار 200سو سے زائد شہریوں نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔41ہزار 200سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔5ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے۔ 1ہزار 700سو سے زائد شہریوں نیاینڈوزمینٹ کیٹگری میں اپنے لائسنس کو اپگریڈ کروایا۔2100 سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دربارہ حاصل کیاجبکہ 90ہزار 5سو سے زائد شہریوں نے بذریعہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔