لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج لاہور کامران احمد ریحان نے انسپکٹر جنرل ، ڈی آئی جی پولیس ، ایس ایچ او لوئر مال اور متعلقہ تفتیشی کو حکم دیا ہے کہ وہ منشی ہسپتال کی رہائشی بیوہ خاتون نصرت النساء کے 08ویں محرم کو گھر ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کو قانون کے مطابق تفتیش کریں۔ بیوہ خاتون نے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فاضل عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق معاملہ کی تفتیش کریں اور نواں کوٹ کے رہائشی ملزم سلمان کی ایماء پر تفتیش میں دخل اندازی نہ دیں۔