لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرذکی اعجازنے حکومت سے مطالبہ کرتے کہا کہ پیکیجنگ انڈسٹری کو فوری صنعت کا درجہ دیا جائے۔آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔ مارک اپ ریٹ کو کم کرکے 15فیصد کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کورو گیٹڈ کارٹن مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذکی اعجاز نے مزید کہاکہ پیکیجنگ سیکٹرانتہائی اہم شعبہ ہے جس کے بغیر کوئی بھی مصنوعات مقامی اور بین الاقوامی صارفین تک پہنچنا نا گزیر ہے۔ اس شعبہ سے 20لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے لیکن افسوس ابھی تک اس سیکٹر کو صنعت کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ ماحول دوست پیکیجنگ سے ہم ناصرف اس سیکٹر کو فروغ دے سکتے ہیں، بلکہ بہت سارا زرمبادلہ کماکر اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سیکٹر میں 5ہزار سے زائد یونٹ موجود ہ ہیں اور اس کو مدر آف آل انڈسٹری بھی کہا جاتا ہے۔
حکومت آئی پی پیز پر نظرثانی ‘پیکیجنگ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دے:ذکی اعجاز
Jul 30, 2024