لاہور( کامرس رپورٹر) مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم ابھی تک مبہم ہے ، نعیم میر خود کو تاجروں کا نمائندہ کہتے ہیں تو حکومت اور ایف بی آر کی میٹنگز میں ہمارے تحفظات اور مطالبات کو بھی اٹھائیں۔ فی ریٹیلر 1200روپے ٹیکس ماہانہ ہوگا یا سالانہ وضاحت نہیں کی جارہی ‘ ایف بی آر کے نئے تجربات سے حالات مزید گھمبیر ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر سرپرست حاجی طارق فیروز ، چیئرمین رانا منظور، وائس چیئرمین چودھری لیاقت ،سینئر نائب صدورحاجی رمضان ، حاجی نواز، چودھری لیاقت، نائب صدور ابو بکر،ملک وسیم ، محمد شاہد، اشرف تابانی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، جنرل سیکرٹری مقصود الرحمن بھٹی،فنانس سیکرٹری میاں شکیل، سیکرٹری کوارڈی نیشن محمد بوٹا ساجد اور سیکرٹری اطلاعات ذیشان غفور بھی موجود تھے۔طاہر ثقلین بٹ نے کہا پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکسسمیت مختلف ٹیکسز کا جال بچھاہے‘ اب دکانوں کے ٹیکس الگ سے دینا ہونگے ، جیسے حالات پیدا کئے جارہے تاجر تنظیمیں شٹر ڈائون ہڑتال کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشرافیہ ، بیور و کریسی کو دی جانے والی مفت بجلی بند کی جائے۔
نعیم میر تاجر نمائندہ ہیں تو ہمارے تحفظات‘ مطالبات بھی سامنے لائیں:طاہرثقلین بٹ
Jul 30, 2024