مرغزار ویلفیئرسوسائٹی کے زیرانتظام سلائی سکول میں پاسنگ آئو ٹ تقریب

لاہور (کامرس رپورٹر)مرغزار ویلفیئرسوسائٹی کے زیرانتظام سلائی سکول میں پاسنگ آئو ٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کو کیش انعامات، تعریفی اسناد اور روزگار کیلئے سلائی مشینیں بطور انعام دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال سوشل ویلفیئراشرف جنجوعہ نے تقریب میںبطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالقدیر اور کامران رئوف بھی موجود تھے۔ شرکاء نے معاشرے میں خواتین کا وقار بلند کرنے اور باعزت روزگار فراہمی کیلئے مرغزار ویلفیئرسوسائٹی کی کاوشوں کو سراہا۔اشرف جنجوعہ کہا  ایسی NGO's کی مدد سے ترقی پذیر ممالک کی افرادی قوت اور روزگار میں اضافہ ممکن ہے۔کامران رئوف نے کہا تقریب کا مقصدخواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مرغزار انتظامیہ کیساتھ مستقبل  میں بھی تعاون کرینگے۔عبدالقدیر نے کہا بلاشبہ مرغزار ویلفیئرسوسائٹی انتظامیہ خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے بہت اچھا کردار ادا کررہی ہے۔ مس ثمینہ اختر (چیف پیٹرن) نے شرکاء  کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ مرغزار انتظامیہ اگلے بیچ میں طالبات کی تعداد  بڑھانے اورمغلپورہ میں ایک اور ووکیشنل سنٹر کا آغاز کر رہی ہے۔ IT اور Baking کے شارٹ کورسز کیلئے بھی  منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن