سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز پر 238پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعدسٹاک مارکیٹ 79 ہزار 66 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی۔ہنڈرڈانڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 827 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی  تھی۔مارکیٹ میں 36 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا، سٹاک مارکیٹ میں 18 ارب 30 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,055 جبکہ کم ترین سطح 78,016 پوائنٹس رہی تھی۔    دوسری جانب کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن