شر پسندوں کے حملے میں شہید سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ روز29جولائی کو نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔شر پسندوں کے حملے میں سپاہی شبیر بلوچ (عمر: 30 سال؛ رہائشی: ضلع نصیرآباد بلوچستان) نے جامِ شہادت نوش کیا ،شہید کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو پاک فوج کے آفسران، جوان ، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔    

ای پیپر دی نیشن