لاہور( کامرس رپورٹر)مالی سال2024 میں پاکستان کے لیے امریکہ سب سے بڑا برآمدی جبکہ چین سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا۔گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی امریکہ کے لیے برآمدات سب سے زیادہ 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ پاکستان کی چین سے درآمدات 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں۔گزشتہ مالی سال پاکستان کی امریکہ کے لیے برآمدات میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2024 میں پاکستان کی چین سے درآمدات 24 فیصد بڑھیں۔گزشتہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی امریکہ سے درآمدات میں 38 فیصد کم ہوئیں، جبکہ امریکہ سے درآمدات کا حجم ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا۔گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔
پاکستان کیلئے امریکہ برآمدات ‘ چین درآمدت کے حوالے سے بڑا ملک بن گیا
Jul 30, 2024