شدید بارشیں‘ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی 

وزیر آباد (نامہ نگار) پنجاب اور کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں  شدید بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 79907 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 52757 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ وزیرآباد دریائے چناب میں خانکی بیراج پر پانی کی آمد 74207 کیوسک ریکارڈ ہوئی جبکہ دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 66307 کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 68260 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔  دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کا اخراج 48735 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم پانی کی آمد اور اخراج کی موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کو کوئی خطرہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن