پرامن احتجاج پرپابندی آزادی رائے ‘ جمہوریت کے منافی ہے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے جماعت اسلامی کے دھرنے کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پرپابندی آزادی رائے اور جمہوریت کے منافی ہے۔پی ٹی آئی این آئی پی پیز کے حوالے سے پہلے ہی سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر چکی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے جلد سماعت کی استدعا بھی کی جا رہی ہے ۔آئی پی پیز کے معاہدے پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کے معاہدوں کو اسمبلی میں بحث کرواکر ان کی کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالروں میں ادائیگی کے معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔

ای پیپر دی نیشن