درہ آدم خیل:بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل،11افراد جاں بحق

 درہ آدم خیل پرانے بازی خیل میں بارش کے ریلے کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا جس سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے پانی میں ڈوب جانے والے تمام افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پرانا بازی خیل میں امجد نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا تھا ، جاں بحق ہونے والوں میں3خواتین 2مرد اور6بچے شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےدرہ آدم خیل میں ایک ہی خاندان کے11افراد کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نےلواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نےجاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیراعلی خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے متاثرہ خاندان کےلئےمالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن