سرگودھا میں بھکاری کی جیب سے  5 لاکھ روپے، پاسپورٹ برآمد متعدد مرتبہ سعودی عرب جا چکا 

سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ) سرگودھا میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی مبینہ بھکاری کی جیب سے پانچ لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد رقم اور پاسپورٹ نکلا۔ ریسکیو نے پاسپورٹ اور پیسے معمر شخص کو واپس لوٹا دئیے۔ ریسکیو ادارے کے مطابق انہیں کال موصول  ہوئی کہ خوشاب روڈ پر ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ شخص یہاں پر بھیک مانگتا ہے جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب سفر کر چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن