کراچی، مچھر کالونی میں 4 کروڑ روپے  تاوان کیلئے 2 کمسن بھائیوں کا قتل 

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پڑوسی نے 4 کروڑ روپے تاوان کے لیے 2 بھائیوں کو قتل کردیا، ملزم اتائی ڈاکٹر نے بچوں کو بے ہوشی کی دوائی دیکر گلا دبا کر مارڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  کراچی میں عطائی ڈاکٹر لالچ میں اغوا کار اور پھر قاتل بن گیا، مچھر کالونی سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کی لاشیں مل گئیں، مقتولین بچوں کو والد کے دوست عبدالکریم نے اغوا کیا تھا۔ ڈاکس مچھرکالونی سے 2 کمسن بچوں 10 سالہ حسن اور 7 سالہ احمد کو عطائی ڈاکٹر عبدالکریم نے لسی میں بے ہوشی کی دوا پلا کر اغوا کیا، بچوں کی حالت غیر ہونے پر گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا اور لاشیں اپنے ہسپتال کے کبرڈز میں چھپا دیں۔ ملزم عبدالکریم نے بچوں کو پرندے دلانے کے بہانے اپنے پاس بلوایا تھا، بچے لاپتا ہونے کے بعد ملزم اپنے دوست کے ہمراہ ہی بچوں کو ڈھونڈنے کا ڈھونگ کرتا رہا اور پھر جب پولیس نے تحقیقات کی تو بچوں کے والد کا دوست ہی اس واردات میں ملوث پایا گیا۔ پولیس تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچوں کو آخری بار کلینک پر دیکھا گیا تھا جس پر ملزم کا بھانڈا پھوٹ گیا، عطائی ڈاکٹر عبدالکریم کی نشاندہی پر بچوں کی لاشیں ملیں، ملزم عبدالکریم نے 4 کڑور روپے تاوان کے لیے بچوں کو قتل کیا۔ مقتول بچوں کا والد مچھلیوں کا بیوپاری ہے، وہ اس سے قبل ڈیفنس میں رہائش پزیر تھا اپنے گھر کی تعمیرات مکمل ہونے کے بعد مچھر کالونی شفٹ ہوگیا تھا۔ دونوں بچے گزشتہ روز دوپہر 4 بجے لاپتا ہوئے تھے جن کی لاشیں رات گئے ملیں، دونوں بچوں کو پہلے علاقہ مکین اور رشتے دار اپنی مدد آپ کے تحت ڈھونڈ رہے تھی بعدازاں پولیس کو اطلاع دی۔

ای پیپر دی نیشن