لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے انسداد دہشت عدالت کے جج خالد ارشد سے دوسرے جج کے روبروعبوری ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی دائردرخواست خارج کر دی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آ تو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، پہلے شامل تفتیش تو ہوں، عدالت آپ کو بار بار کہہ رہی ہے شامل تفتیش ہوں مگر آپ نہیں ہو رہے ،اعظم سواتی کے وکیل نے کہا ہم شامل تفتیش ہو رہے ہیں، پولیس تفتیش نہیں کر رہی ،عدالت نے استفسار کیا جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے گراوٗنڈ بتائیں، وکیل نے کہا کہ جج خالد ارشد اپنا ذہن واضح کرچکے ہیں، عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران جج نے کہا کہ میں نے یو ایس بی میں ویڈیوز دیکھی ہیں ،استدعا کی کہ دلائل کے لیے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے کہا مہلت نہیں مل سکتی ہے اسلئے استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے گراوٗنڈ بتائیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست خارج کر دی
Jul 30, 2024