ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت   ملیر، رانا ثنا اللہ کیخلاف درخواست  قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔پیرکوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے عدالت کو مطمئن کریں کہ آپ کی درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر رانا ثنا اللہ کا ایک ویڈیو کلب دیکھا ہے۔ رانا ثنا اللہ  نے بانی تحریک انصاف کو سیاسی طور پر مارنے کی دھمکی دی ہے۔ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن