لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں دفعہ144کے نفاذ کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر درج کیسوں کے ثبوت کے ساتھ متفرق درخواست دائر کردی گئی،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پنجاب دفعہ 144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ،احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 15 مقدمات درج کئے گئے ،ڈپٹی کمشنر لیہ نے رہنمائوں کی نظر بندی کے 8 نوٹیفکیشن جاری کئے ،ڈپٹی کمشنر ملتان نے سیاسی رہنما جاوید ہاشمی کے داماد کا نظربندی کے احکامات جاری کئے،صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں رہنماوٗں کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں ،ایک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے دفعہ 144لگائی گئی ،استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دے ،پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144کا نفاذ معطل کیا جائے۔