پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکشوں ‘ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر گیا، عرفان صدیقی 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکشوں اور ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر گیا، اب اْس کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر’’ چوروں‘‘ اور ’’ڈاکوئوں‘‘ کے دروازوں پر بھی آجائے آج پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں لیکن اب پی ٹی آئی کو پیشکش کرنے اور ان کے ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر چکا ہے اب ہماری طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہوگی جب کبھی پی ٹی آئی مذاکرات ضروری سمجھے تو’’ چوروں‘‘ اور’’ ڈاکوئوں‘‘ کے نام بھی عرضی ڈال دے جس طرح وہ آرمی چیف کے نام ڈال رہی ہے ۔جب وہ آئیں گے تو ہم دیکھ لیں گے دسمبر میں پی ٹی آئی حکومت آنے کے بارے میں اسد قیصر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں پی ٹی آئی کے لیڈر خود بھی دیکھ رہے ہیں اور اپنے کارکنوں کو بھی دکھا رہے ہیں دسمبر بھی گزر جائے گا پھر 2025 ء￿  شروع ہو جائے گا کچھ نہیں ہونے والا۔ حکومت ،انشاء￿ اللہ پانچ سال پورے کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن