وزیر آباد (نامہ نگار) زمیندار کو سر میں ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دلاور چیمہ کا 45 سالہ امجد علی نے لنگے زرعی زمین ٹھیکے پر لے رکھی تھی اور ڈیرہ پر مال مویشی رکھا ہوا تھا۔ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے امجد علی بریار کو سر پر ہتھوڑے مار کر اور تیز دھار آلے سے اس کے کان بھی کاٹ دیئے۔ سر پر گہرا زخم اور پورے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ اسے بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ مقتول کے بھائی مدعی ناصر اقبال بریار کی درخواست پر منگووال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
وزیر آباد: زمیندار قتل‘ حملہ آوروں کا ہتھوڑے سے تشدد‘ کان کاٹ دیئے
Jul 30, 2024