بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) نو احی گا ئوں 505 ای بی میں کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق، شوہر کو کرنٹ نے اپنی لپیٹ میں لیا تو بیوی بچانے کے لیے آ گے بڑھی اور خود بھی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 505 ای بی میں شوہر کو بچاتے بیوی نے اپنی بھی جان دے دی‘ میاں بیوی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ حاجی مشتاق نے پانی کے لیے موٹر پمپ کو چلانا چاہا تو کرنٹ کی زد میںآ گیا جس پر اس کی بیوی شوہر کو بچانے آگے بڑھی تو ساتھ ہی جاں بحق ہو گئی۔ دونوں میاں بیوی کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا اور خاتون نے اپنے شوہر کے لیے جان کی قربانی دے کر تاریخ رقم کر دی۔