آئسکو نے غریب محنت کش کے گھر کا بل 18 لاکھ 42 ہزار روپے بھیج دیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئسکو) نے غریب محنت کش کے گھر کا بل 18لاکھ 42ہزار روپے بھیج دیا۔ محنت کش کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہزار روپے دہاڑی کماتا ہے، ساڑھے 18 لاکھ روپے کیسے ادا کروں گا۔ دینہ لڈھر کے رہائشی غریب مزدور کا مکان بھی خستہ حال ہے۔ گزشتہ ماہ کا 56 ہزار روپے بجلی کا بل ادھار لیکر جمع کروایا تھا اور اگلے ہی ماہ پھر سے اضافی بل بھیج دیا گیا جو سراسر زیادتی ہے۔ آئسکو حکام کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر میں غلط اندراج سے بل زیادہ آگیا ہے، جلد درست کر لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن