اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتارپی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی۔ کیس کی سماعت کے دوران عروبہ کومل کی جانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ اسی مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے،عروبہ کومل ایف آئی آر میں میں نامزد بھی نہیں ہیں،دلائل سننے کے بعد عدالت نے50 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کیعوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔عروبہ کومل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ہے،ترجمان پی ٹی آئی رف حسن عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔