لاہور(خبرنگار)پی ٹی آئی رہنما ثناء اللہ مستی خیل نے دستاویزات نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں ڈی جی انٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری شروع کر رکھی ہے ،اپنے وکیل کے ساتھ انکوائری جوائن کی ،تفتیشی افسر نے درخواست فراہم کرنے سے انکار کردیا ،الزام لگانے والے درخواست گزار کی درخواست کی کاپی فراہم نہیں کی گئی ،اس قبل لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کو دستاویزات دینے کی ہدایت کر چکی ہے ،استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو شکایت کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے ،درخواست پر فیصلہ ہونے تک انٹی کرپشن کے نوٹسز معطل کئے جائیں۔
ثناء اللہ مستی خیل نے دستاویزات نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
Jul 30, 2024