نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اعلی سرکاری ملازمتوں کے لیے مقابلے کے امتحانات کے پیپر آٹ ہونے کا بحران ابھی دم بھی نہ توڑ پایا تھا کہ دہلی میں تین طلبہ کی ہلاکت نے نیا قضیہ کھڑا کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی کی ایک کیثر المنزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں قائم را ائی اے ایس کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں یہ تینوں طلبہ پانی بھر جانے سے ہلاک ہوئے۔دہلی میں حالیہ بارشوں نے غیر معمولی تباہی مچائی ہے۔ ممبئی اور دیگر بڑے شہروں کی طرح دہلی میں بھی بہت سے علاقے ڈوب گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں لاکھوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شرییا یادو، تلنگانہ کی تانیا سونی اور کیرالا کے نوین ڈالوِن کی موت نے طلبہ کو مشتعل کردیا ہے۔دہلی کی حکومت پر بارش کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاری سے نپٹنے کے موثر اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔دہلی کی حکومت نے طلبہ کے شدید احتجاج پر شہر بھر میں بیسمنٹ میں قائم 13 کوچنگ سینٹر سیل کردیے ہیں۔