فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پانچ روز قبل حجام کی دکان میں اے سی بلاسٹ کے چار زخمی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ روڈ پر پرانی سینٹرل جیل کے قریب واقع حجام کی دکان میں پچیس جولائی کو گیس لیکج کے باعث ائرکنڈیشنڈ کا ان ڈور دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں دکان میں آگ لگ گئی تھی، آگ کی لپیٹ میں آ کر دکاندار حسنین سمیت چھ افراد بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا تھا، دوران علاج شدید زخموں کی تاب نہ لاتے چاروں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں نبیل، علی رضا، عثمان اور علی انور ساکنان قائد اعظم ٹاؤن شامل ہیں جبکہ دیگر دو زخمیوں دکاندار حسنین اور عاصم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد چاروں نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔