جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، علی نواز ، شبلی فراز ، عمر ایوب ، عمر سلطان کی ضمانت کنفرم 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں علی نواز اعوان ، شبلی فراز ، عمر ایوب ، عمر سلطان کرنل(ر)عاصم کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری کے باعث سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران عمر ایوب ، شبلی فراز ، امجد نیازی ، علی نواز اعوان و دیگر پی ٹی آئی کارکنان عدالت  پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان و دیگر وکلا  عدالت کے سامنے پیش ہوئے،بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہکچھ ملزمان آج پیش نہیں ہوسکے ، گزارش ہے جو آئے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کردیں،جس پر جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے ، ان کے حوالے سے کوئی اطلاع آئی ہے کہ پیش ہوں گے یا نہیں ، جس پر وکلا نے کہاکہ ہم کنفرم کرکے عدالت کو آگاہ کرتے ہیں، بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمر ایوب نے لاہور ایک جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ میں علی امین گنڈا پور کے علاہ ضمانت منظور نہیں ہوسکتی ، سب ملزمان ایک ہی سٹیج پر کھڑے ہیں ، خارج ہوں گی تو سب کی ساتھ خارج ہونگی،سب درخواستوں کا  ایک ساتھ ہی فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن