حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نواحی قصبہ کولوتارڑ میں مسلح6 ملزمان نے فائرنگ کرکے استحکام پاکستان پارٹی کے سرگرم راہنما کومقدمہ بازی کی رنجش پر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی آئی کے مقامی راہنما ضیغم سلطان تارڑ گاڑی میں سوارہوکر حافظ آباد سے کوٹ اسحق جارہے تھے کہ کولو تارڑ کے قریب انکی گاڑی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے زکی ولد عنایت قاسم ولد افتخازرچدھڑ وغیرہ چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔