لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کے جج خالد ارشد نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ، شیر پائو پل پر تقاریر، کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے سمیت 5 مقدمات میںپی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹرز سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔ جج خالد ارشد نے تھانہ شادمان جلائو گھیرائوکیس جیل ٹرائل کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ جبکہ جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور جلائوگھیرائو جیل ٹرائل کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔